21 اگست 2022ء: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر اداروں کے خلاف نفرت انگیز تقریر کے الزام میں مقدمہ درج کرنے کیلئے درخواست جمع کروادی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جی الیون ٹو کے رہائشی ضیاء الرحمن ایڈووکیٹ نے تھانہ رمنا میں مقدمہ کی درخواست دی، جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ملزم عمران احمد خان نیازی کی طرف سے فوج، عدلیہ اور پولیس افسران کے خلاف عوام کو بغاوت پر اکسایا جارہا ہے، جس کا مقصد پبلک پریشر ڈال کر اپنی پارٹی اور پارٹی کارکن کے حق میں فیصلے کروانا ہے۔
درخواست کے متن میں مزید کہا گیا ہے کہ عمران نیازی جس کے لیے آئی جی، ڈی آئی جی اور ملزم شہباز گل کا ریمانڈ دینے والی خاتون مجسٹریٹ صاحبہ کو دھمکی دی کہ آپ کے خلاف کیس کروں گا، کسی بھی معزز جج کو دھمکی دینا یا کام سے روکنا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے جب کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی تقریر سے عدلیہ اور بار دونوں کے وقار و جذبات کوٹھیس پہنچ رہی ہے، اس لیے ملزم عمران نیازی کو گرفتار کیا جائے۔
Ещё видео!