#Police #Thief #Gujranwala #Wazirabad
گوجرانوالہ
وزیر آباد سبزی منڈی سے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہونے والے ملزم نے گرفتاری کے خوف سے موٹر سائیکل چھوڑ کر گہرے نالے میں چھلانگ لگا دی ,ریسکیو اور پولیس چور کو باہر نکالنے میں مصروف ہیں ۔
گوجرانوالہ کی تحصیل وزیرآباد میں چور سبزی منڈی سے موٹر سائیکل چوری کر کے فرار ہو رہا تھا کہ اسی دوران اطلاع ملنے پر پولیس نے چور کا تعاقب شروع کر دیا جبکہ,گرفتاری کے خوف سے ملزم نے موٹر سائیکل چھوڑ کر نالے میں چھلانگ لگا دی دوسری جانب اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیم بھی موقع پر پہنچ گئی اور چور کو باہر نکالنے کی کوشش شروع کر دی ہے جبکہ پولیس کو دیکھ کر
چور نے نالے سے باہر آنے سے انکار دیا اور پل کے ستون سے چمٹ گیا اور پولیس کو دھمکیاں دے رہا ہے کہ اگر اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی تو ڈوب کر اپنی جان دے دے گا ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ مل کر چور کو زندہ باہر نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
وزیر آباد میں چور کی پولیس کو دیکھ کر نالے میں چھلانگ، مدد کیلئے ریسکیو اور پولیس کو ہی پکارتا رہا، مکمل ویڈیو دیکھیں
[ Ссылка ]
Ещё видео!