کاٹلنگ! کاٹلنگ میں یوم استحصال کشمیر ریلی، ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر کامران خان ، تحصیل کونسل کاٹلنگ چیئرمین مفتی حماد اللہ یوسفزئی ، اور ڈی ایس پی سرکل گل شید خان نے کی۔ ریلی میں مرکزی تنظیم تاجران کے صدر حاجی خانفراز خان ، وکلاءبرادری ، ہوٹل ایسوسی ایشن اور عزم مومن ویلفیئرارگنائزیشن کے ارکان اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ واک کے شرکاءاسسٹنٹ کمشنر کے دفتر سے روانہ ہوا اور مختلف راستوں سے گزر کر تھانہ چوک میں اختتام پذیر ہوا۔ شرکاءنے پلے کارڈ اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر بنے گا پاکستان جیسے نعرے درج تھے۔ قائدین نے کشمیر کے سٹیٹس کو تبدیل کرنے پر بھارت کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اپنے قراردادوں پر عمل درامد کراتے ہوئے کشمیر یوں کو حق خود اداریت دے ۔ انہوںنے اس عزم کا اظہار کیا کہ جب کشمیر پاکستان کا حصہ نہیں بن جاتا ۔ تب تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
Ещё видео!