#tmamalam #nadeemsarwar #oldnoha #sarwaroldnoha #mehsharlaknavipoetry
حسین حسین حسین
حسین حسین حسین
تمام عالم میں آج ماتم
حسین بیکس کا ہو رہا ہے
علم گھروں میں سجے ہوئے ہیں
دلوں میں فرش عزا بچھا ہے
تمام عالم میں آج ماتم
حسین بیکس کا ہو رہا ہے
سیاہ کپڑے سیاہ چادر غموں کی گرد و غبار سر پر
ہیں سوگواروں کے اشک جاری کہ ثانی زہرا بے ردا ہے
تمام عالم میں آج ماتم
حسین بیکس کا ہو رہا ہے
نہ چشم پرنم ہو کیوں سوالی جلوس ہے ذوالجناح خالی
کہ میرا دلدل سوار مولا زمین کربل میں سو رہا ہے
تمام عالم میں آج ماتم
حسین بیکس کا ہو رہا ہے
علم میں مشک سکینہ دیکھو تو مومنو بس یہ کہ کے رو لو
چچا بھتیجی میں کیا ہے نسبت وفاے عبّاس کیا وفا ہے
تمام عالم میں آج ماتم
حسین بیکس کا ہو رہا ہے
حسین پیری میں دل سنمبھالے کہ دل سے الجھی سناں نکالے
جوان بیٹا لہو میں ڈوبا زمیں پہ ایڑی رگڑ رہا ہے
تمام عالم میں آج ماتم
حسین بیکس کا ہو رہا ہے
یوں نہ مار برچھی دل نبی پر ابھی ہوئے ہیں جوان اکبر
یہ قتل جس کو تو کر رہا ہے یہی تو ہمشکل مصطفیٰ ہے
تمام عالم میں آج ماتم
حسین بیکس کا ہو رہا ہے
مدینے والوں خاموش رہنا غریب زینب سے کچھ نہ کہنا
بسا ہوا گھر جو لے گئی تھی وہ کربلا میں اجڑ گیا ہے
تمام عالم میں آج ماتم
حسین بیکس کا ہو رہا ہے
عزاے شبیر ہے عبادت جناب زینب کی ہے امانت
یہ نوحہ تیرے قلم سے محشر جناب زہرا کی اک عطا ہے
تمام عالم میں آج ماتم
حسین بیکس کا ہو رہا ہے
تمام عالم میں آج ماتم
حسین بیکس کا ہو رہا ہے
علم گھروں میں سجے ہوئے ہیں
دلوں میں فرش عزا بچھا ہے
تمام عالم میں آج ماتم
حسین بیکس کا ہو رہا ہے
Ещё видео!