بھوپال:دنیا کا سب سے بڑا عالمی تبلیغی اجتماع امیر تبلیغی جماعت مولانا سعد صاحب کی زیر نگرانی 29 نومبر سے مدھیہ پردیش کی دارالحکومت بھوپال میں منعقد ہو گا۔ جس میں ملک اور بیرون ممالک سے 30 ہزار سے زائد جماعتیں شرکت کریں گیں۔ انتظامی کمیٹی کے مطابق یہ دنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑا تبلیغی اجتماع ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 4 روز تک جاری رہنے والے عالمی تبلیغی اجتماع میں 10 سے 12 لاکھ افراد شرکت کریں گے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی گرین اینڈ کلین کے موضوع پر اجتماع کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
Ещё видео!