جھاوریاں/ سرگودہا
تحصیل شاہ پور میں عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے اولین ترجیح ہے۔سی ایم پیکج کے ثمرات سے عوام مستفید ہوں گے ۔ان خیالات کا اظہار سردار عاصم شیر میکن صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے لائیو سٹاک نے بنگلہ سلطان پور تا واڈھی روڈ کی تعمیر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں
سابق تحصیل ناظم شاہ پور سردار فتح خان میکن۔ کوارڈنیٹر پی پی 80 سردار آصف حیات میکن ۔سابق نائب تحصیل ناظم ساہیوال حافظ ملک اللہ بخش آہیر۔ سابق چیئرمین سردار حسن محمود میکن ،سابق چیئرمین مہر ضمیرالحسن جھاوری جھاوریاں ،سابق چیئرمین مہر عبدالخالق ،تحصیل صدر مسلم لیگ ن ملک طاہر اعوان ،جنرل سیکرٹری چوہدری محمد افضل میکن ، سردار ثاقب محمود میکن حاجی محمد رمضان میکن نمبردار واڈھی سردار مظہر حیات میکن سردار ثمر حیات میکن سردار قیصر عباس میکن ، راہنما مسلم لیگ ن الحاج ملک نصراللہ جوئیہ ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری طارق محمود قاسمی ضلعی نائب صدر رانا سہیل شہزاد جوئیہ، یوسی چئرمین چوہدری یوسف میکن یو سی چیئرمین سردار اقلیمل میکن سردار اکبر حیات میکن سردارمحمد اسلم میکن سابق وائس چیئرمین ملک اسلم آہیر وائس چیئرمین سید امیر علی شاہ شیرازی مسعود خالد سیال ،ملک امان اللہ ٹوانہ ،سٹی صدر راجہ فرخ ملک آف اعوان۔مہر نیاز احمد ہتار۔ سنیئر صحافی صفدر حسین کھوکھر حاجی مظفر عباس سمیت معززین علاقہ سیاسی سماجی شخصیات اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ سی ایم پیکج سے حلقہ پی پی 80 میں سوا پانچ ارب کی لاگت سے سڑیوں کی تعمیر جاری ہے ۔جھاوریاں شاہ پور روڈ اور شاہ پر لک موڑ روڈ کی تعمیر سے ذرائع آمدورفت بہتر ہوں گے۔اور عوام ثمرات سے مستفید ہوں گے ۔سردآصف حیات میکن تحصیل کوآرڈینیٹر نے کہا کہ تحصیل شاہ پور کا ہر شہر اور دیہات ترقیاتی منصوبوں سی فائدہ اُٹھائے گا ۔نالیاں سولنگ کی گرانٹ آرہی ہے صحت و تعلیم کے منصوبے اس کے علاؤہ ہیں ان شا اللہ ہمارا مستقبل حال سے بھی بہتر ہو گا۔
رپورٹ۔ظفر عباس تحصیل رپورٹر شاہ پور جھاوریاں
Ещё видео!