حضرت عمار یاسر❤💐
حضرت عمار بن یاسر صحابی رسول خدا و صحابی علی ع
ربیع الثانی سنہ 37 ہجری قمری کو جنگ صفین میں شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہوئے۔ عمار کی شہادت کے بعد امام علی ع نے آپ کی نماز جنازہ پڑھائی۔
شہادت کے وقت آپ کی عمر 90 سال سے اوپر بتائی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں بعض نے۹۳، بعض نے ۹۱ اور بعض نے ۹۲ سال ذکر کیا ہے۔
جنگ صفین میں معاویہ کے ہاتھوں عمار کی شہادت، معاویہ کی سرزنش اور اس جنگ میں امام علی(ع) کی حقانیت کی ایک دلیل کے طور پر تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھی جاتی ہے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ پیغمبر اکرم(ص) نے ایک مشہور حدیث میں فرمایا تھا کہ عمار کو ایک باغی(یعنی امام عادل کی اطاعت سے خارج ہونے والا) گروہ قتل کرے گا۔
آپ کا مقبرہ آپ کا محل شہادت یعنی شام کے شہر رقہ میں موجود ہے۔ "یہ مقبرہ باب علی(ع) کے دائیں جانب واقع ہے
وہاں اسلامی جہوری ایران کی زیر نگرانی بہت بڑی زیارت گاہ تعمیر ہو رہی ہے۔ عمار یاسر کے مقبرہ کے اوپر ایک بلند گنبد واقع ہے۔ آپ کی قبر ٹھیک اسی گنبد کے نیچے واقع ہے۔
Ещё видео!