وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام 5سال بعد پوچھیں گے کہ نوازشریف تم نے کیا کیا،عوام کو ہم اپنا اور تم اپنا حساب دوگے۔
وزیر اعظم نوازشریف نے چیچہ وطنی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ان کےصوبے میں کونسا نیا پاکستان بن رہا ہے، کسی کونئے پاکستان کا حشر دیکھنا ہے تو کے پی کے چلا جائے، ہم یہاں دھرنا دینے یا جھوٹ بولنے نہیں،خدمت کرنے آئے ہیں، لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ایسے ہوگا کہ دوبارہ نہیں آئے گی۔
انہوں نے کہا کہ آج تو پورے پاکستان میں چیچہ وطنی چیچہ وطنی ہورہی ہے، چیچہ وطنی سےمیرا بڑا پرانا پیار ہے، یہاں کے عوام نوازشریف کے ساتھ مخالفین کےخلاف بندھ باندھ کر کھڑے ہیں، نت نئے الزام لگانے والے مخالفین کو نہیں پتہ کہ ان کےمنہ سے کیا نکل رہا ہے، یہ جو منہ میں آتا ہے کہہ دیتے ہیں، اسی لیے عوام ان کا ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں۔
وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ پنجاب تیزی سے ترقی کررہا ہے اور یہاں پر اسکول بھی پھٹے پرانے ہیں جہاں نیا پاکستان بن رہا ہے، کے پی کے میں جاکر نئے پاکستان کا حشر دیکھ لیں، خوشحالی دیکھنی ہے تو باقی ملک میں دیکھ لیں، پاکستان کا نعرہ لگنا چاہیے، آج چیچہ وطنی کو موٹرو سے ملانے کا فیصلہ ہوچکا، آپ سات آٹھ گھنٹے میں چیچہ وطنی سے کراچی پہنچ جائیں گے، آج میں چیچہ وطنی خالی ہاتھ نہیں آیا، میں یہاں دھرنا دینے نہیں آیا، الٹی سیدھی زبان بولنے نہیں آیا، میں یہاں جھوٹ بولنے الزام تراشی کرنے نہیں، آپ کی خدمت کےلیے آیا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ جو لوگ لوڈشیڈنگ کا عذاب چھوڑ کر گئے، ہم اس عذاب کو ختم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، 2018 میں لوڈشیڈنگ ایسی جائے گی کہ پھر واپس نہیں آئے گی، آپ جانتے ہیں کہ نواز شریف آرام سے نہیں بیٹھتا، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ ہورہا ہے، دہشت گردوں کو ہم نے ڈھیر کردیا ہے، جو دھرنے دینے آتے ہیں ان کے صوبے میں بھی نواز شریف سڑکیں بناتا ہے، اگلے چند سال میں پاکستان ترقی کے عروج پر ہوگا۔
وزیراعظم نے چیچہ وطنی شہر کے لیے گرانٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی سڑکوں کےلیے 25 کروڑ جبکہ بجلی کے لیے دس کروڑ الگ لایا ہوں۔
انہوں نے حلقہ 162،63کے لیے سوئی گیس اسکیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس اسکیم کی بنیاد رکھنے دوبارہ آؤں گا۔
subscribe us on youtube
[ Ссылка ]
join us on facebook
[ Ссылка ]
pakinfotube.webs.com
join us on
[ Ссылка ]
[ Ссылка ]
-~-~~-~~~-~~-~-
Please watch: "اٹالین قیمہ میکرونی گھر پر بنانے کا آسان طریقہ"
[ Ссылка ]
-~-~~-~~~-~~-~-
Ещё видео!