پاسبان حریت جموں کشمیر نے 14 اگست کو یوم تشکُّر اور 15 اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا۔
اصل خوش نصیبی تو یہ ہے کہ جب آپکو بغیر کسی غرض کے دعاؤں میں یاد رکھا جائے ۔۔
پاکستان مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کیمطابق حل کرنے کیلئے کوشاں جبکہ بھارت کشمیری عوام کی آزادی کو سلب کرکے بدترین دہشت گردی کا مرتکب ہو رہا ہے۔ عُزِیر احمد غزالی و دیگر راہنماؤں کی پریس کانفرنس
مظفرآباد:- 13 اگست
پاسبانِ حُریت کے چیئرمین عُزِیر احمد غزالی سینیئر وائس چیئرمین عثمان علی ہاشم ، لیاقت علی رانا، محمد فیاض خان اور فیصل فاروق کے ہمراہ میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہیکہ ریاست جموں کشمیر کے عوام 14 اگست یوم آزادئ پاکستان کو یوم تشکّر کے طور پر منائیں گے اسلیئے کے پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی خواہشات اور آرزؤں کے عین مطابق اقوامِ متحدہ کی پاس شدہ قراردادوں کیمطابق حل کرنے کی کوششیں کی ہیں جبکہ بھارت ریاست جموں کشمیر میں ایک غاصب کی حیثیت سے موجود رہ کر کشمیر مسئلے کو فوجی طاقت، بدترین کالے قوانین اور دہشت گردانہ کارروائیوں سے تاریخ کے صفحات سے مٹانے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔ راہنماؤں کا کہنا تھا کہ 15 اگست کا دن ریاست جموں کشمیر میں یوم سیاہ کے طور پر منایا جائے گا۔ بھارت کشمیری عوام کی آزادی پر شب خون مار کے خود آزادی کا جشن منائے اس عمل کو کشمیری عوام قبول نہیں کریں گے۔ راہنماؤں نے بھارتی حکمرانوں، سیاستدانوں، سیئول سوسائٹی اور عوام سے کہا ہیکہ بھارت اخلاقی جراَت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریاست جموں کشمیر میں اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کیمطابق آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے قیام کیلئے آگے بڑھے۔ معض فوجی طاقت، قتل وغارت گری، دہشتگردی اور جھوٹ سے مسئلہ کشمیر کی اہمیت، حساسیت اور تاریخی متنازعہ حیثیت کو نہیں بدلا جا سکتا۔ راہنماؤں نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ 14 اگست کو اظہار تشکر کیلئے سبز ہلالی پرچم لہرائیں اور 15 اگست کو بھارت گھروں ، بازاروں ، چوکوں چوراہوں پر سیاہ پر چم لہرا کر یوم سیاہ منائیں۔ انہوں نے 15 اگست کو آزاد کشمیر بھر میں یوم سیاہ پر احتجاجی مظاہروں کی اپیل کی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ دارالحکومت میں ختم نبوت چوک میں صبح 8 بجے بھارت کیخلاف احتجاج کیا جائے گا۔۔۔۔۔
#kashmir #news #newsupdate #update_news #updatenews #update
#pakistan #pakistani #pakistannews #pakistanzindabad
Ещё видео!