Location : Mushkaf Railway Tunnels Bolan Balochistan
Elevation : 144 to 300 metres
Kashif On Bike JK
Map Location : [ Ссылка ]
Google Map Review : [ Ссылка ]
YouTube Video : [ Ссылка ]
بلوچستان ... ایک ان کہی داستان ... قسط نمبر 137
میرا نام کاشف بھٹی ہے اور میں ٹیررسٹ نہیں ٹورسٹ ہوں.
میرا پہلا اور آخری پیار ۔۔۔ بلوچستان۔۔۔۔
پچھلی قسط میں آپ کو درہ بولان میں مشکاف ریلوے اسٹیشن بولان۔۔۔ دیکھایا تھا جو کہ درہ بولان کا گیٹ بھی جانا جاتا ہے۔۔۔ آج بات ہو گی اسکی سرنگوں کی۔۔۔
وادی سرنگ ۔ { مشکاف کی ریلوے سرنگیں۔۔ }
یاد رہے کہ مشکاف کا علاقہ ایک نہایت جادوئی علاقہ ہے یہاں سے ریل کی پٹری سبی کے میدانوں سے بولان کے پہاڑی سلسلے میں داخل ہوتی ہے۔۔۔ پاکستان کا یہ عجوبہ منفرد حیثیت کا حامل ہے کیونکہ پہاڑوں میں ریل گاڑی کا چلنا پاکستان میں اٹک تا میانوالی، پشاور تا لنڈی کوتل، ٹیکسلا تا حویلیاں ، کوئٹہ تا نوشکی، کوئٹہ تا چمن، کوئٹہ تا زوب { کسی زمانے میں} اور یہ مشکاف تا کوئٹہ ٹریک موجود ہیں۔۔۔
مجھے اللہ نے ان تمام ٹریک پر سفر کرنے کی توفیق دی ۔۔۔ لیکن نمبر ایک پر میں مشکاف تا کوئٹہ کو گردانتا ہوں۔
مشکاف کو اگر وادی سرنگ کہا جائے تو بجا ہو گا۔۔ مشکاف کے علاقے میں ٹوٹل چھ سرنگیں ہیں اسکی سرنگ نمبر دو اور اسکے پہاڑ کی کٹنگ گویا کسی اور سیارے کا پتا دیتی ہے۔ میں نے یہ سفر دو بار ریلوے انجن میں بیٹھ کر کیا۔۔۔ یقین جانیے یہ ایک الگ اور منفرد تجربہ تھا۔۔کس طرح ان پہاڑوں کو کاٹ کر یہ سرنگیں بنائیں گئیں عقل دھنگ رہ جاتی ہے۔
دریائے ناڑی کی ندی مشکاف کے اوپر سے گزرتی پہاڑوں کا سینا کاٹ کر سامنے دلفریب پہاڑ کے منظر کو دلچسپ بناتی مشکاف کی سرنگ نمبر دو قابل تعریف ہے۔
یہ ایریا 300 میٹر تک بلند ہے جبکہ مشکاف کی ٹنل کی بلندی 200 میٹر تک ہے اسکے 1 کلومیٹر مشرق میں مشکاف کی پہاڑی ہے۔
اگر آپ یہاں کبھی جائیں تو پہلی بات کوشش کریں کہ پیدل سفر کریں نہیں تو انجن میں بیٹھ کر کریں آپکو مزہ آ جائے گا۔۔۔
بقلم حافظ محمد کاشف بھٹی
جاری ہے۔۔۔۔
وش آتکے منتوار
Subscribe YouTube [ Ссылка ]
بلوچستان پر تفصیلی معلومات کے لئے میرے پیج کاشف آن بائیک کو لائیک کریں۔۔
[ Ссылка ]
#mushkaf #mushkafrailwaystation #Trending #foryou #bolanpass بلوچستا#بلوچ #بلوچستان_لر
#incredible_balochistan #solo #solotrevel
#explorer #explorerasadmir #bolan #mushkaftunnel #mybalochistan #unseenbalochistan #zebabalochistan #discoverbalochistan #manibalochistan #kanaBalochistan #princess #sculpture #marsonearth #disoveries #balochdiscoveries #BalochistanDiscover #kob #kashifonbike #train #balochistanheights #balochistan #railwayphotography #naturelover #dronephotography #unitedbydrones #skybangers #ariel #pakistani #adventuretime #tunnelvision #snorkel #marinebiology #đầm #tunnel #urak #mountains #mountainsarecalling #quettabeauty #mountains #nature #british
Ещё видео!