ہم سب کو معلوم ہے کہ افغانستان اس وقت کن حالات سے گزررہا ہے
میں پاکستان کی شکر گزار ہوں جس نے ہمیشہ افغانستان میں قیام امن کےلئے بہت کوششیں کی ہیں
ذنہوں نے افغان عوام کی بہت مدد کی ہے
اس کی ایک بڑی مثال افغان مہاجرین ہیں جو گزشتہ 41 سال سے پاکستان میں رہائش پذیر ہیں
پاکستانی حکومت اور عوام نے دل سے ان افغان مہاجرین کی میزبانی کی ہے
میں اپنی مثال دوں گی، میں بھی کئی سالوں سے ایک افغان مہاجر کی حیثیت سے زندگی گزار رہی ہوں
بہت آرام اور سکون کے ساتھ زندگی گزار رہی ہوں
یہا ں تعلیم حاصل کررہی ہوں
میرے علاوہ یہاں لاکھوں کی تعداد میں افغان رہائش پذیر ہیں اور کاروباری سرگرمیوں میں مصروف ہیں
اپنی زندگی بہتر ین طریقے سے گزار رہے ہیں
آخر میں ایک بار پھر پاکستان اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کرتی ہوں
جنہوں نے ہمیشہ ہماری میزبانی کی ہے اور دل سے ہمیں اپنے ملک میں جگہ دی ہے
Ещё видео!