اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری جنگ کو بیس روز ہو چکے ہیں۔ اسرائیل کی جانب سے غزہ پر فضائی کارروائی کے بعد جمعرات کو زمینی کارروائی بھی کی گئی ہے۔ اسرائیل کی فوج نے اس کارروائی کی ویڈیو بھی جاری کی ہے۔ اس سے قبل حماس نے بدھ کو ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے اسرائیل کے جنوبی شہر ایلات پر راکٹ داغنے کا دعویٰ کیا تھا۔ سات اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے بعد شروع ہونے والی اس جنگ میں اب تک مجموعی طور پر سات ہزار سے زیادہ اموات ہو چکی ہیں۔
#VOAUrdu #israel #hamas #ground #videography
Ещё видео!