حج کی اقسام ، حج تمتع کا مطلب نفع اٹھانا اس میں عمرہ اور حج جمع کیا جاتا ہے اور اس میں قربانی واجب ہے اور ایام تشریق کے روزے صحیح بخاری 1993 ۔ صحیح مسلم 2671 ۔ 2672 ۔ 2674 ۔ ابوہریرہؓ اور ابوسعید خدریؓ کہتے کہ اللہ نے ان دو دنوں میں روزہ رکھنے سے منع کیا ہے عید الفطر اور عید الاضحی ، چھوٹی عید بڑی عید ۔ عید کے دن دو ہی ہیں یکم شوال اور دس ذوالحجہ ۔ صحیح بخاری 1999 ۔ عائشہؓ اور عبداللہ بن عمرؓ کہتے ، ایام تشریق کے روزے ۔ نبیؐ نے کسی مجبوری کی وجہ سے خود حج تمتع نہیں کیا لیکن صحابہ کو اس کا حکم دیا ۔ صحیح بخاری 2506 ۔ صحیح مسلم 2950 ۔ 2931 ۔ نبیؐ نے کہا اگر مجھے جو بات اب معلوم ہوئی ہے پہلے پتا ہوتی تو میں بھی حج تمتع کرتا پھر صحابہؓ سے کہا تم احرام کھول دو جو اپنے ساتھ قربانی کا جانور نہیں لے کر آئے ، بعض نے احرام نہیں کھولا تو نبیؐ ناراض ہوئے اور کہا تم حج تمتع کیوں نہیں کر رہے ۔ صحیح بخاری 1725 ۔ صحیح مسلم 2984 ۔ کہا میں ہدی قربانی کا جانور ساتھ لے آیا ہوں اس لیے میں احرام نہیں کھول سکتا کیونکہ یہ آیت نازل ہو چکی ہے سورۃ البقرۃ آیت 196 ۔ اس وقت تک اپنے سر کے بال نہ منڈواؤ جب تک قربانی کا جانور اپنی اصلی جگہ منیٰ میں نہ پہنچ جائے ۔ اس لیے حج تمتع نہیں کیا بلکہ حج قران کیا لیکن افضل تمتع ہی ہے کیونکہ آپؐ نے اس کا حکم دیا ہے ۔ صحیح مسلم 3009 ۔ عبداللہ بن عباسؓ کہتے مشرکین حج کے دنوں میں عمرہ کرنے کو گناہ سمجھتے تھے تو نبیؐ نے اس رسم کو توڑا اور حکم دیا کے عمرہ کے بعد احرام کھول دیں اور پھر باندھ کر حج تمتع کریں ۔ صحیح بخاری 2506 ۔ صحیح مسلم 3014 ۔ 2943 ۔ 2950 ۔ سراقہ بن مالکؓ کہتے میں نے جب سنا کے نبیؐ نے اپنی انگلیاں آپس میں داخل کیں اور کہا حج اور عمرہ ایک دوسرے میں اس طرح داخل ہو گئے ہیں جیسے میں نے یہ انگلیاں کیں ہیں تو سراقہؓ نے سوال کیا کہ یہ حج اور عمرہ کا جمع ہونا تمتع ہونا صرف ہمارے ساتھ خاص ہے تو کہا نہیں یہ پوری امت کے لیے قیامت تک کے لیے ہے ہمیشہ ۔ حج قران کران اس کا مطلب ہے ملانا ، اور اس میں احرام نہیں کھولا جاتا بلکہ آگے تک چلتا ہے اور حج کرنے کے بعد کھولا جاتا ہے اور قربانی اس میں بھی جاتی ہے ۔ صحیح بخاری 1556 ۔ صحیح مسلم 2992 ۔ 3086 ۔ 2910 ۔ نبیؐ نے یہ تعلیم کی کہ جو حج قران کران کرنے والے ہیں وہ صفا مروہ کی ایک ہی سعی کریں گے جو انہوں نے عمرہ میں کر لی ۔ حج افراط مطلب اکیلا ، یہ بہت تھوڑے لوگ کرتے ہیں اور اس میں قربانی واجب نہیں ہے ۔ حج والی قربانی کو عربی میں کہتے ہیں ہدی اور عید والی کو اضیٰ ۔ حاجی پر عید کی نماز نہیں ہے ۔
Video Clip From 54-b-Mas'alah: (Part-II) HAJJ & UMRAH kay SAHEH Ahkam-o-Masa'il (Fazeelat+Tareeqah+Istalahaat) (Timeline 00:39:20)
For Complete Lecture see link below
[ Ссылка ]
Official Youtube Channel "Engineer Muhammad Ali Mirza Short Clips" Link:
[ Ссылка ]
Official Youtube Complete Lectures Channel "Engineer Muhammad Ali Mirza Complete Lectures" Link:
[ Ссылка ]
For Short Clips Varies Topics YouTube Channel "DEEN-e-HIDAYAT [By Engr. Muhammad Ali Mirza]" Link:
[ Ссылка ]
For Short Clips on Varies Topics YouTube Channel "RAAH-e-HIDAYAT [Engineer Muhammad Ali Mirza]" Link:
[ Ссылка ]
For Short Clips on Varies Topics YouTube Channel "NOOR-e-HIDAYAT - Engineer Muhammad Ali Mirza" Link:
[ Ссылка ]
#Types_of_Hajj
#EngineerMuhammadAliMirza
Ещё видео!