#اسلام_آباد
صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر #چوہدری_محمد_یٰسین نے وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کے ہٹ دھرمی, غیر زمہ دارانہ رویے اور احتجاجی مظاہرین پر طاقت کے استعمال والی حکومتی پالیسی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ آزاد کشمیر میں جاری عوامی احتجاجی مظاہروں پر طاقت کے بے دریض استعمال, ریاست اور ریاستی عوام کو آمنے سامنے لا کھڑا کرنے, پوری ریاست کے پُرامن ماحول کو پُرتشدد بنانے کے خلاف شدید مذمتی بیان جاری کردیا۔ صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری محمد یٰسین نے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے پولیس آفیسر عدنان قریشی نیلم پل سے گرنے والے نوجوان اور دیگر سینکڑوں پرتشدد واقعات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوۓ عوام اور ریاستی اداروں کو پُرامن رہنے کی اپیل بھی کردی۔
Kashmir lockdown
Ещё видео!