*آل پاکستان سالانہ ختم نبوت کانفرنس چناب نگر کی منظور شدہ قرار دادیں*
٭…… عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے زیر اہتمام بیا لیسویں سالانہ آل پاکستان دوروزہ ختم نبوت کانفرنس“ چناب نگر کا یہ عظیم الشان اجتماع اللہ پاک کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہوئے تمام مدعووین، مندوبین اور شرکاء کانفرنس اورضلعی ومقامی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے ورکروں کا شکریہ ادا کرتا ہے۔ کہ آپ حضرات کی تشریف آوری،باہمی تعاون ومشاورت سے یہ کانفرنس کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
٭…… یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کو مزید کم کرکے غریب عوام کو ریلیف دیا جائے نیز روز مرہ کی اشیائے ضروریہ آٹا، گھی، چینی اور دالوں کی قیمت کو کم کرکے پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو متحرک کیا جائے۔
٭…… عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کا یہ اجتماع ظالم اسرائیل کی نہتے مظلوم فلسطینی مسلمانوں پر مظالم اور وحشیانہ بمباری کو نسل کشی سے تعبیر کرتے ہوئے بھر پور الفاظ میں مذمت کرتا ہے علاوہ ازیں یہ اجتماع عالم اسلام کے ارباب اقتدارو اختیار سے گزارش کرتا ہے کہ عالمی سطح کے ہر فورم پر فلسطینی مسلمانوں کا ساتھ دے اسرائیل کی ظالمانہ اوروحشیانہ کاروائیوں کو اجاگر کرکے اسرائیلی فوجیوں کے خلاف عالمی قوانین کے تحت جنگی جرائم کے مقدمات قائم کروانے میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرکے فوری طور پر جنگ بندی کروائیں۔
٭…… آج کی کانفرنس کا یہ اجتماع حکومت پاکستان وپنجاب حکومت اور چنیوٹ انتظامیہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کے حکم 3.5.2019 پر عملدرآمد کرتے ہوئے تحریف شدہ ترجمہ قرآن پاک کی اشاعت فی الفور بند کروائی جائے فیصلہ پر عملدرآمد کرواتے ہوئے جن اداروں میں یہ ترجمہ پڑھایا جارہا ہے انکو فی الفور بند کروایا جائے اور تحریف شدہ ترجمہ قرآن پاک کی اشاعت،،تدریس اور تقسیم کو روکا جائے اور جو ملزمان تحریف شدہ ترجمہ قرآن حدیث چھاپنے میں ملوث ہیں ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے مقدمہ نمبر 661/22 کے تمام نامزد ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
٭…… یہ اجتماع قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انسانی حقو ق کی تنظیموں سے درخواست گزار ہے کہ چناب نگرمیں قادیانی جماعت کی طرف سے ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور ان کے مظالم کا سختی سے نوٹس لیا جائے اور بلاتفریق چناب نگر کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دیے جائے۔
٭…… یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ ایک پارلیمانی قانون کے ذریعہ سرکاری ملازمتوں میں مسلمانوں اور غیر مسلموں کا ان کی آبادی کے تناسب سے الگ الگ کوٹہ مقرر کیا جائے اور مسلمانوں کے کوٹہ ملازمت کے لیئے درخواست دہندہ کے درخواست فارم میں ختم نبوت کا حلف نامہ لازمی شرط کے طور پر شامل کیا جائے
٭…… یہ اجتماع حکومت سے مطالبہ کرتا کہ امتناع قادیانیت آرڈیننس کی روشنی میں قادیانی عبادت گاہوں اور مراکز سے کلمہ طیبہ اور قرآنی آیات اور دیگر اسلامی اصطلاحات محفوظ کی جائیں اور قادیانیوں کو قانون کی روشنی میں اسلام شعائر کے استعمال سے منع کیا جائے۔
٭…… یہ اجتماع مطالبہ کرتا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں ارتداد کی شرعی سزا نافذ کی جائے۔اور مزید برآں دوسری اقلیتوں کے اوقاف کی طرح قادیانی اوقاف کوبھی تحویل میں لیا جائے۔
٭…… قادیانیوں نے چناب نگر میں اپنا عدالتی نظام قائم کر رکھا ہے۔ جو سٹیٹ در سٹیٹ کے مترادف ہے۔ لہٰذاچناب نگر میں سرکاری رٹ کو قائم کرتے ہوئے انہیں ملکی قانون کا پابند کیا جائے اور چناب نگر میں سیکورٹی کے نام پر قادیانیوں کی غنڈہ گردی اور مسلمانوں کو ہراساں کرنے کے عمل کا نوٹس لیا جائے۔
٭…… یہ اجتما ع مطالبہ کرتا ہے کہ دیگر عسکری تنظیموں کی طرح قادیانیوں کی مسلح تنظیم خدام الاحمدیہ پرپابندی عائد کی جائے اور اس کے اثاثے بحق سرکارضبط کئے جائیں۔
Ещё видео!