لاہور (اللہ وسایا، کرائم رپورٹر) ― سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے اپنے عہدہ کا چارج سنبھالتے ہی رات گئے بارش کے دوران شہر کے مختلف مقامات کے سرپرائز وزٹس کیے۔
سی سی پی او لاہور نے جیل روڈ، کینال روڈ سمیت دیگر شاہراہوں پر پٹرولنگ سسٹم مانیٹر کرتے ہوئے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لیااورناکہ ٹھوکر نیاز بیگ، بابوصابو، سگیاں اور شاہدرہ کا سرپرائز وزٹ بھی کیا۔ ایسٹرن بائی پاس ناکہ سیال کوٹ موٹروے پر بھی سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
سربراہ لاہور پولیس "ای پولیس پوسٹ ایپ "کی مدد سے بھی چیکنگ کے عمل کا جائزہ لیتے رہے۔ غلام محمود ڈوگر نے بارش میں کھڑے رہ کر جوانوں کو بریفنگ دی اور ای پوسٹوں پر تعینات جوانوں کے لئے اہم اعلان کرتےہوئےکہا کہ لاہور کی 7 پوسٹس پر سب سے زیادہ اشتہاری، عدالتی مفروروں اور عادی مجرموں کو پکڑنے والے اہل کاروں کو انعامات سے نوازا جائے گا جبکہ اہل کار دوران ِتلاشی شہریوں سے حسنِ اخلاق سے پیش آئیں اورکالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بغیر نمبر پلیٹس، ٹمپرڈ نمبر پلیٹس گاڑیوں کےخلاف کارروائی بھی عمل میں لائی جائے ۔
سی سی پی او لاہور نے بہترین سیکیورٹی انتظامات پر انچارج ناکہ ٹھوکر نیاز بیگ کو شاباش بھی دی ۔ ناکہ راوی پل پر تعینات تمام اہل کاروں کےلئے کلاس ٹو سرٹیفیکٹ کا اعلان بھی کیا اورشہریوں کو مکمل یقین دہانی کروائی کہ انھیں تحفظ فراہم کیا جائے گا۔
مزید تفصیلات دیکھیں پاک ایشیا کے کرائم رپورٹراللہ وسایا کی اس رپورٹ میں:
▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒
Watch #PAKasia Web TV Live Tranmission At:
▉ [ Ссылка ] ▉
▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒▒
Like PAKasia TV @Facebook: ‖ [ Ссылка ]
Follow PAKasia TV @Twitter: ‖ [ Ссылка ]
Follow PAKasia TV @Instagram: ‖ [ Ссылка ]
Follow PAKasia TV @Tumblr: ‖ [ Ссылка ]
Pin PAKasia TV @Pinterest: ‖ [ Ссылка ]
Ещё видео!