وزیر اعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی ملاقات
ملاقات میں کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور وبا کی روک تھام کے لیے حکومتی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات پر تبادلہ خیال
اسپیکر نے کورونا وائرس کی وبا کی روک تھام کے لیے اٹھائے جانے والے حکومتی اقدامات کو سراہا
حکومت کے بروقت اقدامات کی بدولت دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں کورونا کی شدت کم ہے۔ اسپیکر
اسپیکر نے وزیر اعظم کو پارلیمانی سطح پر کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا
کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر پارلیمانی لیڈروں پر مشتمل خصوصی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے
خصوصی کمیٹی میں پارلیمانی لیڈروں نے وبا پر قابو پانے کے لیے مثبت تجاویز دی ہیں۔ اسپیکر
اسپیکر نے وزیر اعظم کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے سے متلعق امور سے بھی آگاہ کیا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کے لیے فخر امام کی سربراہی میں تمام پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔
کورونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے پارلیمان کا کردار انتہائی اہم ہے۔
پارلیمانی سطح پر کیے جانے والوں فیصلوں پر عملدرآمد کرنا اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم
وزیراعظم نے اسپیکر کی جانب سے زائرین اور تبلیغی جماعت کے لیے تشکیل دی جانے والی فنگشنل کمیٹی کے اقدامات کو سراہا۔
کمیٹی اجلاس بلانے سے متعلق مشاورت کر رہی ہے۔
پارلیمان قوم کی اجتماعی سوچ کی عکاس ہے۔ وزیر اعظم
Ещё видео!