سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان کا فلسطینی عوام کے نام پیغام
فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل طور پر اظہار یکجہتی کرتے ہیں
جے یو آئی پاکستان اور پاکستانی عوام اپنے مظلوم بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، مولانا فضل الرحمان
اسرائیل نے رمضان المبارک کی 27 ویں شب سمیت بابرکت ایام میں انسانیت سوز مظالم ڈھائے ہیں
بیت المقدس پر اس وقت صیہونی درندوں نے حملہ کیا جب مسلمان نماز میں مشغول تھے
بچوں، بزرگوں، جوانوں اور خواتین کی قربانیوں کے باوجود فلسطینی عوام نے بیت المقدس سے اپنا رستہ برقرار رکھا جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں
اسرائیلی جارحیت اور ظلم پر خاموش رہنے والے مسلم ممالک دراصل اسرائیل کے ظلم کے حامی بن رہے ہیں
مسلم امہ کیوں خاموش ہے، او آئی سی کی خاموشی کیوں ہے؟ کیوں مظلوم مسلمانوں کی آواز نہیں سنی جارہی
اقوام متحدہ نے کیوں آنکھیں بند کر رکھی ہیں؟ انسانی حقوق کے ادارے کیوں خاموش ہیں
یہ تمام عالمی ادارے انسانی حقوق کے پاسبان نہیں یہ انسانی حقوق کو بیچنے والے ادارے بن چکے ہیں
مولانا فضل الرحمان کا عید کے بعد فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کردیا
نماز عید و اجتماعات جمعہ میں بھی بھرپور آواز اٹھانے کا اعلان
پوری پاکستانی قوم اور امہ عید و نماز جمعہ کے اجتماعات میں فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے صدائے احتجاج بلند کریں، مولانا فضل الرحمان کی اپیل
Ещё видео!